مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران نکولس مادورو نے تشدد اور دیگر الزامات کی تردید کرتے ہوئے خود کو ایک باعزت شخص قرار دیا۔ انہوں نے اپنے عہدے کی قانونی حیثیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی وینزویلا کے قانونی صدر ہیں۔
عدالت میں مادورو کی اہلیہ سیلیا فلورس نے بھی اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی بے گناہی کا اعلان کیا۔
اس سے قبل امریکی حکام نے اس جوڑے کے خلاف نئے الزامات عائد کیے تھے، جن میں وینزویلا میں امریکی شہریوں پر تشدد کے الزامات بھی شامل تھے۔ مادورو اور ان کی اہلیہ نے ان الزامات کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مادورو اور سیلیا فلورس کو 3 جنوری 2026 کو امریکی فورسز نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں گرفتار کیا اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت نیویارک منتقل کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ